اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کی فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر عبداللہ الصقری نے فارس خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدن شہر کے مغربی علاقے میں دہشت گرد گروہ القاعدہ اور یمن کے مفرور سابق صدر عبد ربہ منصور ہادی سے وابستہ ایک سو عناصر ہلاک ہو گئے ہیں۔ بریگیڈیئر عبداللہ الصقری نے یہ بات زور دے کر کہی کہ یمن کی فوج اور عوامی فورس کے اہلکار پیش قدمی کر رہے ہیں اور عدن میں حتمی کامیابی بہت نزدیک ہے۔ یمن کی فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر عبداللہ الصقری کا مزید کہنا تھا کہ عوامی تحریک انصاراللہ یمن کی فوج اور قبائلی رضاکاروں کی مدد سے عدن کے سرکاری اداروں اور یونیورسٹی پر بہت جلد کنٹرول حاصل کر لے گی۔ بریگیڈیئر عبداللہ الصقری نے عدن یونیورسٹی کی آزادی کو اس شہر کے مغربی اور شمالی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرائے جانے کا پیش خیمہ قرار دیا- دوسری جانب آل سعود کے لڑاکا طیاروں نے جمعرات کے دن لحج صوبے میں واقع سب سے بڑے ایئر بیس العند پر بمباری کی۔ آل سعود کے لڑاکا طیارے اس سے قبل بھی کئی مرتبہ اس ایئربیس پر بمباری کر چکے ہیں۔ آل سعود کے لڑاکا طیارے العند ایئربیس اور اس کے ارد گرد کے علاقوں پر بمباری کر کے اس اسٹریٹیجک ایئر بیس پر عبدربہ منصور ہادی سے وابستہ افراد کے قبضے کا راستہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲